ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / روزگاردینے اورکالادھن کاوعدہ جھوٹانکلا،واجپئی کی صحت کے ساتھ کھلواڑ

روزگاردینے اورکالادھن کاوعدہ جھوٹانکلا،واجپئی کی صحت کے ساتھ کھلواڑ

Wed, 01 Mar 2017 10:17:49  SO Admin   S.O. News Service

انتخابی ریلی میں لالوپرسادیادوکاحملہ جاری،بہارکی طرح یوپی سے بی جے پی کوبھگادینے کی اپیل

مرزاپور28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش میں بی جے پی کوروکنے کے لئے ایک محض متبادل ایس پی کانگریس گٹھ بندھن ہے۔ مذکورہ باتیں منگل دوپہرکوبہارکے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادونے انتخابی جلسہ عام میں کہیں۔ضلع کے مڑوان اسمبلی میں ایس پی کانگریس گٹھ بندھن کے امیدوار لتیشپت ترپاٹھی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹریادونے کہاکہ2014 کے لوک سبھاانتخابات میں نریندرمودی نے پانچ کروڑ نوجوان کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا جو جھوٹا ثابت ہوا۔ بی جے پی ریاست میں فساد کرانے کی کوشش میں ہے۔ مودی نے بیرون ملک سے کالا دھن واپس لا کر ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کر دیے جائیں گے، یہ بھی جھوٹی بات کہی۔ گاندھی جی کا چرخہ کٹی تصویر ہٹا کر اپنی تصویر لگالی۔اٹل بہاری کے زندہ رہتے ان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، جن کا احترام مکمل عالمی برادری کرتی ہے ۔ جس طرح بی جے پی کوبہارسے نکال دیا اسی قسم سے گٹھ بندھن کی حمایت کرکے بی جے پی کو اتر پردیش سے بھگا دیجیے۔ اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے بی جے پی پاگلوں جیسا برتاؤ کرنے لگی ہے۔ پروگرام کی صدارت راجیشپت ترپاٹھی نے کی۔


Share: